واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 800 کیوسک،
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 4 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1445.06 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.867 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1172.05 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.677 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








