پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 فوڈ پوائنٹس و یونٹس بند، 75 کو 11لاکھ 20 ہزار کے جرمانے ،3من سے زائد ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں زائد المعیاد و ممنوعہ اجزاء تلف کر دیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی کارروائیاں، 8فوڈ پوائنٹس و یونٹس بند، 11لاکھ 20 ہزار کے جرمانے
سیالکوٹ۔ 18 جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 فوڈ پوائنٹس و یونٹس بند، 75 کو 11لاکھ 20 ہزار کے جرمانے ،3من سے زائد ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں زائد المعیاد و ممنوعہ اجزاء تلف کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹس میں زائد المعیاد اجزاء فریش سٹاک کے ساتھ رکھے پائے گئے،سٹوریج ایریا کی ناقص صورتحال، زنگ آلود فلنگ یونٹ، ٹوٹے فرش پائے گئے،خام مال کے ٹریسیبیلٹی ریکارڈ سمیت ضروری دستاویزات عدم موجود پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسی ٰرضا نے کہا کہ زائدالمعیاد، ناقص اور جعلی اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دئیے جائیں گے،معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،خوراک میں جعلسازی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں،خاتمہ اولین ترجیح ہے۔









