نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، امریکا ایران مفاہمت پر مبارک باد دی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلیفون کرکے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلیفون کرکے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی ۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت میں سہولت کے لیے پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو بھی سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے اس اہم پیش رفت پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے روابط اور قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا