نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، امریکا- ایران معاہدہ پر دستخط پر مبارکباد

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفون کرکے انہیں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ پر ہونے والے دستخط پر مبارکباد دی

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفون کرکے انہیں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ پر ہونے والے دستخط پر مبارکباد دی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پر پاکستان کو مبارکباد دی جس کی پاکستان نے ثالث کے طور پر توثیق کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اہم پیشرفت خطے اور اس سے باہر پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔