پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے6 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے3 بند جبکہ3 کومجموعی طور پر4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

مزید خبریں
لاہور۔18جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے6 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے3 بند جبکہ3 کومجموعی طور پر4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر جاری کریک ڈائون کے دوران156 لٹر زائد استعمال شدہ ناقص فرائنگ آئل تلف کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مغل پورہ میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر ایک واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی، جبکہ سمن آباد میں ایک معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ ڈی جی نے بتایا کہ متعدد فوڈ پوائنٹس پر سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران فوڈ سٹوریج کے لیے گندے ڈبوں کے استعمال، کھلے مصالحوں سے خوراک کی تیاری، زنگ آلود فریزرز، ڈیری مصنوعات اور گوشت کو ایک ساتھ ذخیرہ کرنے سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔سید موسیٰ رضا نے کہا کہ فوڈ بزنس کرنے والے تمام اداروں کے لیے مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ انڈسٹری میں بہتری اور معیارِ خوراک کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔








