کراچی ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کے اضافے سے 41790.16 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 26 کروڑ 98 لاکھ 38 ہزار 578 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 53 کروڑ 29 لاکھ 87 ہزار 87 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 531 پوائنٹس کے اضافے سے 41790.16 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کے اضافے سے 41790.16 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 26 کروڑ 98 لاکھ 38 ہزار 578 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 53 کروڑ 29 لاکھ 87 ہزار 87 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 43 لاکھ 66 ہزار 830 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کے اضافے سے 41790.16 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 266.28 پوائنٹس کی تیزی سے 21342.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 293.35 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1191.26 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








