صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کرلی۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی روس میں بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کرلی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق 14واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم 24 تا 26 جون روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا۔








