نوشہرہ ورکاں، موٹر سائیکل کو بچاتے کار درخت سے ٹکرا گئی ،کار تباہ ،ڈرائیور شدید زخمی

وشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں ودھاون کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق، کار کافی تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک سامنے سے ایک موٹر سائیکل سامنے آ گئی۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 19 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں ودھاون کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق، کار کافی تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک سامنے سے ایک موٹر سائیکل سامنے آ گئی۔

موٹر سائیکل سوار کو حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے کار ڈرائیور نے گاڑی کو تیزی سے گھمایا جس کے باعث وہ کار پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی سیدھی سڑک کنارے موجود درخت سے جا ٹکرائی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا اور ڈرائیور گاڑی کے اندر ہی پھنس گیا

۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے کر کڑیال کلاں کے رہائشی ڈرائیور کو گاڑی سے نکالا اور طبی امداد دیکر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔