یمن کے بحران کوسفارتکاری کیساتھ حل کیا جائے،وزیر خارجہ ایران

تہران۔ 09 نومبر (اے پی پی)ایران نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کوسفارتکاری کیساتھ حل کیا جائے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج پرعلاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقصد امن قائم رکھنا ہے اور کوئی بحران ایسا نہیں ہے جسے سفارتکاری کے ساتھ حل نہ کیا جا سکے ،جس طرح شام کے …

تہران۔ 09 نومبر (اے پی پی)ایران نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کوسفارتکاری کیساتھ حل کیا جائے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج پرعلاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقصد امن قائم رکھنا ہے اور کوئی بحران ایسا نہیں ہے جسے سفارتکاری کے ساتھ حل نہ کیا جا سکے ،جس طرح شام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کر سکتے ہیں اسی طرح یمن کے بحران کو حل کرنا چاہیئے۔ محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ بمباری، دھمکی اور استعفی کے ساتھ یمن پر نیا بحران عائد نہیں ہونا چاہیئے۔

Leave a Reply