واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 2 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 2 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1444.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.863 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1171.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.670 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








