چشتیاں،ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب نے کپاس کی صورتحال اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا

ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نےضلع بہاول نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈاکٹر عامر رسول نے ضلع بہاول نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کپاس کی فصل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کپاس کو پانی کی کمی نہ دیں

چشتیاں۔ 19 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نےضلع بہاول نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈاکٹر عامر رسول نے ضلع بہاول نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کپاس کی فصل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کپاس کو پانی کی کمی نہ دیں۔خوراکی اجزاء کا استعمال کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور سید عاشق حسین کرمانی وزیر زراعت پنجاب و افتخار علی سہو سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر نگرانی ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے کپاس کی صورتحال اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بہاول نگر کا ایک روزہ تفصیلی دورہ کیا۔ فیلڈ وزٹ کے دوران رضوان امجد ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ضلع بہاول نگر ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ نے تحصیل بہاول نگر ؛ ہارون اباد اور فورٹ عباس میں کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ تحصیل بہاول نگر میں گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لیے لگے ہوئے ڈیجیٹل ٹریپ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے متعلق کسانوں کو اگاہی فراہم کی ۔ڈاکٹر عامر رسول نے کپاس کی فصل کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں اس کی بڑھوتری، نشوونما ، کیڑے مکوڑوں کے حملے ، اور پھل آوری کا مشاہدہ کیا۔فیلڈ وزٹ کے دوران ضلع بہاول نگر میں کپاس کی فصل کی موجودہ صورتحال اور نشونما بہترین دیکھنے میں آئی ۔کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لیے درجہ حرارت میں حالیہ اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشت کار فصل کو پانی کی کمی نہ دیں۔ آبپاشی کا وقفہ کم کرکے ہفتہ میں دوبار پانی دیں۔ کین گوارہ کا ترجیحاً استعمال کریں۔ جہاں ضرورت ہو وہاں یوریا بھی دے سکتے ہیں۔ مائیکرو نیوٹریئنٹس خاص طور پر سلفر، پوٹاش اور بائیو سٹیمولینٹس کے غذائی استعمال کو یقینی بنائیں۔کپاس کا ریٹ الحمد للّٰہ بہت اچھا ہے۔ کاشت کار اپنی کپاس کی فصل پر توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور اچھی توجہ دیں۔ڈاکٹر عامر رسول نے کیڑے مکوڑوں کے بروقت کنٹرول کی اہمیت بارے رہنمائی کی۔ دورہ کے دوران خلیل الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ تحصیل بہاول نگر ؛ مبشر اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ تحصیل ہارون اباد اور عبدالخالق ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ تحصیل فورٹ عباس ہمراہ تھے۔دورہ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے فیلڈ سٹاف کو کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کیلئے فیلڈ میں زیادہ متحرک اور رسائی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں

مزید خبریں