پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پاکستان کے محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کوارٹر فائنل مقابلوں میں نور زمان اور ناصر اقبال نے جنوبی کوریا کے او سیوجن اور لی من وو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 12-10، 4-11 اور 2-11 رہا۔
یہ مقابلہ 28 منٹ تک جاری رہا۔ایک اور کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان کا مقابلہ ملائیشیا کے سنجے جیوا اور ڈنکن لی سے ہوا، جس میں قومی جوڑی کو 2-1 سے شکست ہوئی۔ میچ کا اسکور 11-4، 9-11 اور 11-7 رہا۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، جہاں نور زمان اور ناصر اقبال پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اتریں گے۔








