عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے،وقار علی بھٹو

نوجوان ایمپائر ٹاؤن کے چیئرمین ایڈووکیٹ وقار علی بھٹو نے اپنے ٹاؤن آفس میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے عوامی مسائل توجہ سے سنے۔اس موقع پر چیئرمین ایڈووکیٹ وقار علی بھٹو نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں

لاڑکانہ۔ 19 جون (اے پی پی):نوجوان ایمپائر ٹاؤن کے چیئرمین ایڈووکیٹ وقار علی بھٹو نے اپنے ٹاؤن آفس میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے عوامی مسائل توجہ سے سنے۔اس موقع پر چیئرمین ایڈووکیٹ وقار علی بھٹو نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے اور شہریوں کی فلاح و بہبود، ترقیاتی کاموں اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور عوامی خدمت کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔

مزید خبریں