لاڑکانہ پولیس نے رتوڈیرو میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی

لاڑکانہ پولیس نے رتوڈیرو میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی

لاڑکانہ۔ 19 جون (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے رتوڈیرو میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنادی،صوبہ بلوچستان سے سندھ میں منشیات سپلائی کرنے والی گینگ کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا۔تھانہ رتوڈیرو کی حدود رتا بیراج والے علاقے سے دو منشیات فروش ملزمان کو ہنڈا سٹی کار، تین کلو سے زائد (3080) گرام چرس اور 97 کلو سے زائد گٹکوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عابد بروہی اور نعیم بروہی کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروه سے ہے۔

گرفتار ملزمان سے خریداروں اور لوکل ڈیلرز سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔مذکوره ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے اندر گٹکا سپلائی کیسز میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں