نیشنل اسکل کمپیٹنسی ٹیسٹ 2026، یونیورسٹی آف تربت کی شاندار کارکردگی، صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

ہائر ایجوکیشن کے اعلی معیار، ڈیجیٹل اسکلز اور فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے میدان میں یونیورسٹی آف تربت نے ایک بار پھر صوبائی سطح پر اپنی برتری ثابت کر دی ہے

کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کے اعلی معیار، ڈیجیٹل اسکلز اور فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے میدان میں یونیورسٹی آف تربت نے ایک بار پھر صوبائی سطح پر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے تحت منعقد ہونے والے نیشنل اسکل کمپیٹنسی ٹیسٹ(این ایس سی ٹی) 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت نے بلوچستان کی 11 جامعات کے مابین 90 ویں پرسنٹائل(ٹاپ اسکور) میں دوسرا بلند ترین اسکور حاصل کیا ہے، جبکہ اوسط اسکور کے لحاظ سے بھی صوبے بھر میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ یہ کامیابی آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کے شعبے میں تربت یونیورسٹی کے طلبہ کی قابلیت کا واضح ثبوت ہے۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق ان نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت طلبہ کی ڈیجیٹل اسکلز اور عملی مہارتوں میں اضافہ کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ تربت یونیورسٹی اسکلز اور کمپیٹنسی کے میدان میں بلوچستان کی دیگر جامعات سے آگے نکل رہی ہے۔

مزید خبریں