اے این ایف کی کارروائیاں ، 2خواتین سمیت 6 منشیات سمگلر گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 145.505 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 145.505 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملتان میں واقع کوریئر آفس میں ارجنٹائن سے آنیوالے پارسل میں لیڈیز اسیسریز سے 205 گرام کوکین جبکہ ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب 2ملزمان کے قبضے سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔حسن ابدال اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 2خواتین کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔مرتضیٰ چورنگی ملیر کراچی کے قریب 62 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔سٹی بائی پاس ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب ٹرک سے 70 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔اسلام آباد کوریئر آفس میں پارسل میں شوز باکس سے 2.5 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں