صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیے جانے اور انہیں لاحق خطرات پر اظہار تشویش

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیے جانے اور انہیں لاحق خطرات پر اظہار تشویش

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیے جانے اور انہیں لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جن میں وارانسی کی ایک ہزار سال قدیم مسجد گنج شہیداں بھی شامل ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے، اور خبردار کیا کہ اس قسم کی کارروائیاں بھارت میں انتشار، عدم استحکام اور ممکنہ طور پر ریاستی ٹوٹ پھوٹ جیسے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

صدر زرداری نے ان اقدامات کو فوراً روکنے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مشترکہ ثقافتی و تاریخی ورثے کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں