لیبیا کے ساحل کے قریب گزشتہ ہفتے درجنوں تارکینِ وطن کو یورپ لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی
لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 51 ہلاک یا لاپتہ

مزید خبریں
طرابلس۔21جون (اے پی پی):لیبیا کے ساحل کے قریب گزشتہ ہفتے درجنوں تارکینِ وطن کو یورپ لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس میں 51 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ابریں گروپ مشرقی لیبیا میں تارکینِ وطن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے، کے مطابق اس حادثے میں 10 افراد زندہ بچ گئے۔ یہ حادثہ 12 جون کو بحیرۂ روم میں شمالی افریقی ملک کے مشرقی حصے کے قریب پیش آیا۔گروپ کے مطابق 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔








