روس کےساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ، یوکرین

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں

کیف۔21جون (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، تاہم فی الحال مذاکرات کی حتمی شکل کا طے کیا جانا باقی ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات میں تیسرے فریق کی شمولیت لازمی ہے۔ یوکرینی صدر نے یوکرین کے بنیادی مطالبات بھی واضح کیے، جن میں جنگ کے بعد کی سکیورٹی گارنٹی اور یورپی یونین میں شمولیت جیسے امور شامل ہیں، اور یہ بھی کہا کہ یوکرین کی جانب سے روسی فریق کو مذاکرات کی حتمی شکل طے کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں