پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا باب رقم

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا باب رقم ہو رہا ہے،ملک کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا باب رقم ہو رہا ہے،ملک کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی اور شینزن اسٹاک ایکسچینجز کے وفد نے چیئرمین ایس ای سی پی سے اہم ملاقات کی ہے۔چین کے اسٹریٹجک شراکت داروں نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں اپنی طویل المدتی سرمایہ کاری مزید بڑھانے فیصلہ کیا ہے،چین کی سنٹرل ڈپازٹری کمپنی اور پاکستان کی نیشنل کلیئرنگ کمپنی ملک میں اپنی شیئر ہولڈنگ بڑھانے کیلئے اضافی سرمایہ کاری کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور نئی مالیاتی مصنوعات متعارف کرانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ماڈل کے تحت پی ایس ایکس کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی ۔پاک چین سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے سرحد پار سرمایہ کاری فنڈز کے جلد اجرا پر بھی غور کیا گیا۔چینی وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی اور کیپٹل مارکیٹس کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پاک چین مالیاتی شراکت داری، سرمایہ کاری اور جدید اصلاحات پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کیلئے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں