ایبٹ آباد، ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے پولیس چوکی ایوبیہ خانسپور کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال و پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا
ایس پی حویلیاں کا پولیس چوکی ایوبیہ خانسپور کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 21 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد، ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے پولیس چوکی ایوبیہ خانسپور کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال و پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے چوکی میں موجود ریکارڈ، صفائی ستھرائی، ڈیوٹی نظام اور عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ایس پی حویلیاں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی حویلیاں نے نے چوکی کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔








