مانسہرہ، کیوائی واٹر فال کے قریب سریا سے لوڈ ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
مانسہرہ، کیوائی واٹر فال کے قریب سریا سے لوڈ ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 21 جون (اے پی پی):مانسہرہ، کیوائی واٹر فال کے قریب سریا سے لوڈ ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے نتیجے میں گوجرانولہ سے تاجندر سنگھ، جسراج سنگھ اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 7 افراد سرجیت سنگھ، ہرپال سنگھ، سرن جیت سنگھ، جگنیت سنگھ، سوگدیس سنگھ اور کیرت جوت سنگھ، فاتح سنگھ کا تعلق گوجرانولہ سے ہے جبکہ 3 افراد محمد یاسر، عبد الباسط اور نعمان کا تعلق بالاکوٹ کھولیاں سے ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ اور غلام حسن ویلفیئر ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمی و فوت شدہ افراد کو امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں سے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تمام زخمی افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔








