غیرملکی کمپنیوں کی چینی مالیاتی شعبہ تک رسائی کو مزید وسعت دی جائے گی، چین

بیجنگ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی مالیاتی شعبہ تک رسائی کو مزید وسعت دی جائے گی اور ملک کی مالیاتی مارکیٹوں کو غیر ملکی فرموں کے لئے کھول دیا جائے گا اور ان کے لئے مالیتی ضوابط میں نرمی کی جائے گی تاکہ غیر ملکی کمپنیاں بھی چینی مالیاتی شعبہ میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔ جمعہ کو چینی میڈیا …

بیجنگ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی مالیاتی شعبہ تک رسائی کو مزید وسعت دی جائے گی اور ملک کی مالیاتی مارکیٹوں کو غیر ملکی فرموں کے لئے کھول دیا جائے گا اور ان کے لئے مالیتی ضوابط میں نرمی کی جائے گی تاکہ غیر ملکی کمپنیاں بھی چینی مالیاتی شعبہ میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔ جمعہ کو چینی میڈیا نے نائب وزیر خزانہ ذہو گوانگ یاﺅ کے حوالہ سے بتایا کہ غیرملکی کمپنیوں کو چین کے بینکوں اور مالیاتی شعبہ تک کم رسائی کی شکایات تھیں اور امریکی ویو رپی کمپنیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں چینی مالیاتی مارکیٹوں اور بینکوں تک مزید رسائی دی جائے ۔نا ئب وزیر خزانہ ذہو گوانگ یاﺅ نے بتایا کہ اب غیرملکی کمپنیاں مالیاتی سیکیورٹیز، فنڈز اور مستقبل کی صنعتوں میں 51 فیصد شراکت داری رکھ سکیں گی جو کہ اس سے قبل 49 فیصد تھی اور شراکت داری یا حصص کی یہ حد تین سالوں میں مرحلہ وار 51 فیصد کی جائے گی۔

Leave a Reply