تیزی سے بڑھتی آبادی اور آلودگی کے باعث دنیا آئندہ 600 سال میں رہنے کے قابل نہیں رہے گی،اسٹیفن ہاکنگ

بیجنگ۔ 10 نومبر (اے پی پی) مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور آلودگی کے باعث یہ دنیا آئندہ 600 سال میں رہنے کے قابل نہیں رہے گی جس پر انسانوں کو دیگر سیاروں کا رخ کرنا پڑجائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایک کانفرنس سے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا …

بیجنگ۔ 10 نومبر (اے پی پی) مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور آلودگی کے باعث یہ دنیا آئندہ 600 سال میں رہنے کے قابل نہیں رہے گی جس پر انسانوں کو دیگر سیاروں کا رخ کرنا پڑجائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایک کانفرنس سے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور نتیجتاً توانائی کی طلب اور پیداوار میں مسلسل اضافے سے آلودگی بھی حد سے زیادہ بڑھ جائے گی جو بالآخر دنیا کی تباہی کی وجہ بنے گی۔ مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ یہ دنیا آئندہ 600 سال میں اس قدر گرم ہوجائے گی کہ یہاں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جنگلی حیات کابھی کسی صورت زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا۔

Leave a Reply