گراس روٹ سطح پر ٹینس کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئےٹینس سمر تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری
گراس روٹ سطح پر ٹینس کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئےٹینس سمر تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام گراس روٹ سطح پر ٹینس کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے ٹینس سمر تربیتی کیمپ، پی ٹی ایف ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں جاری ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کورٹ اسلام آباد میں جاری کیمپ کے دوران پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ گل رحمن نے بتایا کہ ٹینس سمر تربیتی کیمپ لگانے کا مقصد گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو گراس روٹ سطح پر ٹینس کے کھیل کی تربیت دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹینس سمر تربیتی کیمپ دو ماہ کے لئے لگایا گیا ہے جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے ، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔








