پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،3معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس بند، 4لاکھ جرمانہ عائد
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،3معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس بند، 4لاکھ جرمانہ عائد

مزید خبریں
لاہور۔21جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری خوراک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس کو بند کر کے چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے حکم پر صوبائی دارالحکومت میں خوراک کے معیار کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 3معروف فوڈ پروڈکشن یونٹ بند کر کے 2کو 4لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 400لٹر ناقص آئل تلف کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مصطفی کالونی میں ناقص آئل سے سنیکس تیار کرنے والا یونٹ بند کیا گیا،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور سمال اسٹیٹ میں بھی 2یونٹس کو بند کیا گیا،ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے،سٹوریج ایریا میں حشرات، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، ناقص اور زائد استعمال شدہ آئل میں پاپڑ نمکو تیار کی جارہی تھی،انتہائی لازم سپلائی، آئل تبدیلی اور تلف ریکارڈ سمیت ضروری دستاویزات موجود نہ تھی،قوانین کے خلاف آئل کی سٹوریج کے لیے زنگ آلود ڈرم استعمال میں تھے، ٹوٹے گندے فرش پر پیکنگ میٹیریل موجود، پیکنگ کی جارہی تھی۔
سید موسی رضا نے کہا عوام الناس کی صحت کا تحفظ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فریضہ ہے، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک مکمل نگرانی کی جارہی ہے، جعلساز مافیا کا ہر ہتھکنڈا ناکام اور قلع قمع کیا جائے گا،لاہور سمیت پنجاب بھر کو ‘آڈلٹریشن فری’ بنائیں گے۔







