قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ، وزارت بجلی اور وزارت کابینہ ڈویژن کے مطالبات زر کی منظوری لی گئی۔

ان مطالبات زرپر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئی تھیں جبکہ ایوان میں 25 دیگر ایسی وزارتوں جن پر کٹوتی کی تحریکیں نہیں تھیں ان کی بھی منظوری لی گئی۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی کل پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں