مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1357 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دئیے

کراچی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1357 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1357 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن …

کراچی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1357 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1357 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.80 فیصد تا 5.76 فیصد سالانہ کے حساب سے 1365 ارب 50 روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 26 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 24 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply