حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا،وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی
حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا،وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سعودی ہدایات و تعلیمات کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز کل پیر 22 جون 2026 سے کر رہی ہے۔اتوار کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج www.hajj.mora.gov.pk� پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اپنی اور اپنے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں، صرف فیملی رجسٹر گروپ بنائیں، رجسٹریشن کے مرحلے پر پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے تاہم حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ ہونا لازمی ہے، جس کے بغیر درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔
پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے۔ بیان کے مطابق صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی حج 2027 کی بکنگ کرانے کی اجازت ہوگی، رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہوگا، اس مرحلے پر پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانی (اوورسیز ) عازمین حج بھی اہل ہوں گے، حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے، حج پیکیج 2027 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2027 کے مطابق بعد ازاں جاری کی جائیں گی، حج بکنگ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر مطلوبہ تعداد کی تکمیل تک کھلی رہے گی۔مزید معلومات کے لیے وزارت کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملاحظہ کریں۔







