نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مصر کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد قاہرہ سے اسلام آباد روانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مصر کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد قاہرہ سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارمصر کا ایک روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد قاہرہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ آر فورعلاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

نائب وزیراعظم مصر کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعدقاہرہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں اوراسلام آباد واپس آتے ہوئے وہ مدینہ منورہ میں مختصر قیام کریں گے، جس کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں