کوہاٹینز ایسوسی ایشن نے اپنی تاریخ کے پہلے جمہوری انتخابات کامیابی سے مکمل کر لیے،، ڈاکٹر وقار احمد، صدر ، مقبول محمد، نائب صدر، محمد ہمایوں جنرل سیکریٹری اور فیاض اکبر جعفری فنانس سیکریٹری منتخب
کوہاٹینز ایسوسی ایشن نے اپنی تاریخ کے پہلے جمہوری انتخابات کامیابی سے مکمل کر لیے،، ڈاکٹر وقار احمد، صدر ، مقبول محمد، نائب صدر، محمد ہمایوں جنرل سیکریٹری اور فیاض اکبر جعفری فنانس سیکریٹری منتخب
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):کوہاٹینز ایسوسی ایشن نے اپنی تاریخ کے پہلے جمہوری انتخابات کامیابی سے مکمل کر لیے،، ڈاکٹر وقار احمد، صدر ، مقبول محمد، نائب صدر، محمد ہمایوں جنرل سیکریٹری اور فیاض اکبر جعفری فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے ،

الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے منعقد کیے گئے۔کوہاٹینز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دوہزار سے رجسٹرڈ اراکین میں سے چودہ سو سترہ اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، ووٹنگ کا مجموعی تناسب اڑسٹھ فیصد رہا،

اس انتخابی عمل نے پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کوہاٹینز کو، ان کی رہائش کے مقام سے قطع نظر،ووٹنگ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا، انتخابی نتائج کی آزادانہ طور پر جانچ اور تصدیق الیکشن کمیشن نے کی، نو منتخب کابینہ اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کے درمیان پہلی ملاقا ت میں ذمہ داریوں کی منتقلی اور نئی قیادت کو اختیارات سونپنے کے عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے ترجمان نےکہا کہ بہت سے کوہاٹینز کے لیے یہ انتخابات اس بات کی علامت تھے کہ اراکین کو اپنی قیادت کے انتخاب میں براہِ راست آواز دی جائے۔ ووٹنگ کا تناسب اس دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے جو پوری برادری میں موجود ہے، اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جب اراکین کو موقع دیا جائے تو وہ بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن، امیدواروں، مختلف چیپٹرز کے نمائندوں، رضاکاروں اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نےانتخابات کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ انتخابی عمل اب مکمل ہو چکا ہے اور توجہ آئندہ کے کاموں پر مرکوز ہو رہی ہے۔ رکنیت کی جانب سے ایک واضح مینڈیٹ سامنے آیا ہے اور یہ موقع موجود ہے کہ انتخابی مدت کے دوران نظر آنے والے جذبۂ شمولیت اور وابستگی کو مزید آگے بڑھایا جائے، کوہاٹینز ایسوسی ایشن کا قیام اس مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تھا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے فارغ التحصیل طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سابق طلبہ کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے اور ایسے اقدامات کی حمایت کی جائے جو کوہاٹینز اور کالج دونوں کے لیے فائدہ مند ہوں۔








