چین نے 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کا 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
بیجنگ۔22جون (اے پی پی):چین نے 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ برآمدی کنٹرول قانون اور د ہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط کے تحت قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے ایویوکس سمیت 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان اداروں کو د ہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ملک یا خطے کی تنظیم یا فرد کو چین میں تیار کردہ یا چین سے حاصل کردہ د ہرے استعمال کی اشیاء ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے کی بھی ممانعت ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کے ساتھ جاری تمام متعلقہ برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں،اگر کسی خاص صورتحال میں برآمد ناگزیر ہو تو متعلقہ برآمد کنندگان کو وزارتِ تجارت سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی، یہ فیصلہ سرکاری اعلان کے اجرا کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔








