گورنر سندھ نہال ہاشمی سے چیئرمین ایس ایم پی آر اے کی ملاقات، ڈیجیٹل گورننس کے فروغ پر تبادلہ خیال
گورنر سندھ نہال ہاشمی سے چیئرمین ایس ایم پی آر اے کی ملاقات، ڈیجیٹل گورننس کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 23 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کے تقاضوں کے مطابق جدید اور مو ثر حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔منگل کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایس ایم پی آر اے ایاز شوکت سے گورنر ہائو س میں ملاقات کے دوران کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو محفوظ، مثبت اور تعمیری ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا حکومت، متعلقہ اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات اور منفی رجحانات سے پاک رکھنے کے لیے آگاہی مہمات، ڈیجیٹل تعلیم اور ریگولیٹری اقدامات کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ ملاقات میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، ڈیجیٹل گورننس کے فروغ، عوامی آگاہی اور قومی بیانیے کو مثبت خطوط پر استوار کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا معاشرتی رائے سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، لہذا اس کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مو ثر پالیسی سازی اور ادارہ جاتی تعائون ناگزیر ہے۔فریقین نے مستقبل میں بھی رابطوں کے تسلسل اور باہمی تعائون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پرایس ایم پی آر اے کے ممبر سہیل اقبال سور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔








