کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا

مزید خبریں
مظفر آباد۔23جون (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکزکھلے ہیں جبکہ شہری روزمرہ کےکاموں میں مصروف ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی تعلیمی،کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں۔ آزاد کشمیر کے باشعورعوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کیساتھ کھڑے ہیں۔








