مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد،عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مستردکر دیا

مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد،عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مستردکر دیا

مظفر آباد۔23جون (اے پی پی):مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کرکےعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مستردکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی ایماءپر آزاد جموں و کشمیر کےامن و امان کو تباہ کرنے کے مذموم ایجنڈے پر کاربند کالعدم ایکشن کمیٹی ناکام ہو گئی ۔

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کےعوام کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ ریلی میں شہریوں نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیرکے جھنڈوں کو گاڑیوں پر لگا کر بھر پور اظہار یکجہتی کیا ۔

ریلی کے دوران پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے تصاویر بھی گاڑیوں پر لگا کر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ آزادکشمیر کے غیورعوام واضح طور پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن بیانیہ کو مسترد کررہے ہیں۔ مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد واضح کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے غیورعوام کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا رہےہیں۔