عمرزئی چارسدہ پولیس نے پیر کو کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے مجرم اشتہاری اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
عمرزئی چارسدہ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان دو گھنٹوں کے اندر گرفتار، مجرم اشتہاری اور اسلحہ بھی برآمد
پشاور۔ 22 جون (اے پی پی):عمرزئی چارسدہ پولیس نے پیر کو کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے مجرم اشتہاری اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی جوہر شید خان اور ان کی ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد تین ملزمان نعمان، یعقوب اور مسماۃ (ش) کو وقوعہ کے صرف دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔مزید کارروائی کے دوران پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد کر کے اس کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔









