بھکر، چھ محرم بھکر میں عزاداران کی حفاظت کیلئے 900 سے زائد اہلکار تعینات، کیٹیگری اے مقامات پر غیر معمولی انتظامات

06 محرم الحرام بھکر میں عزاداران کی حفاظت کیلئے 900 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

بھکر۔ 22 جون (اے پی پی):06 محرم الحرام بھکر میں عزاداران کی حفاظت کیلئے 900 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق بھکر پولیس نے 06 محرم الحرام: پر فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع بھر میں عزادارانِ امام حسینؑ کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے 06 محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بھکر پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 06محرم الحرام کے روز 155 مجالس اور 27 جلوس منعقد ہوں گے، جن کی سیکیورٹی کے لیے 900 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کے ساتھ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جامع سیکیورٹی پلان کے تحت داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، مشکوک افراد پر کڑی نظر، چیکنگ کے مؤثر انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔خصوصی طور پر بھکر سٹی میں واقع کیٹیگری "اے” کے مراکز پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ تمام ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے، فرائض منصبی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈی پی او بھکر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عزاداران کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے بھکر پولیس ہمہ وقت متحرک ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔