ایس ایچ او تھانہ ناڑہ نے کارروائی کر کے ملزم احتشام کو چوری شدہ اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

ایس ایچ او تھانہ ناڑہ نے کارروائی کر کے ملزم احتشام کو چوری شدہ اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد۔ 22 جون (اے پی پی):ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ناڑہ نے ایک کارروائی میں اسلحہ چور ملزم احتشام ولد عزیزالرحمن سکنہ دیوال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے سجیکوٹ کے رہائشی نوید خان کے گھر سے لائسنس دار بندوق اور پستول چوری کیا تھا۔ دوران گرفتاری ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ اسلحہ سمیت مزید ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف زیر دفعہ 380 پی پی سی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر گئی ہے۔

مزید خبریں