بھکر ،تھل یونیورسٹی بھکر کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی زیر صدارت ہوا
بھکر ،تھل یونیورسٹی بھکر کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی زیر صدارت ہوا

مزید خبریں
بھکر۔ 22 جون (اے پی پی):تھل یونیورسٹی بھکر کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں محترمہ زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب غلام نبی، ڈائریکٹر جنرل کیا فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان، ڈاکٹر محمد سلیم، نمائندہ محکمہ خزانہ، رجسٹرار اور خزانچی تھل یونیورسٹی نے شرکت کی۔کمیٹی نے اکیڈمک، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور اور کئی اہم سفارشات کی منظوری دی،یتیم طلبہ کے لیے مکمل فیس معافی، مستحق طلبہ کے لیے فیس میں رعایت کی سہولیات میں اضافہ،اسٹوڈنٹ ڈویلپمنٹ، انوویشن، انٹرپرینیورشپ، کمیونٹی انگیجمنٹ اور لیڈرشپ انیشی ایٹوز کی منظوری، تحقیق کے لیے فنڈنگ اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے ،آفس آف انٹرنیشنل گرانٹس اینڈ پارٹنرشپس (OIGP) کا قیام شامل ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کو طلبہ کے لیے مزید سازگار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








