ملاکنڈ،ریسکیو 1122 نےہفتے میں 86 ایمرجنسیز، دریائے سوات سرچ آپریشن بارہویں روز بھی جاری
ملاکنڈ،ریسکیو 1122 نےہفتے میں 86 ایمرجنسیز، دریائے سوات سرچ آپریشن بارہویں روز بھی جاری

مزید خبریں
ملاکنڈ۔ 22 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 15 سے 21 جون تک 86 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔ ضلعی حادثاتی سربراہ ناصر خان کے مطابق ان میں 60 میڈیکل ایمرجنسیز، 13 آگ لگنے کے واقعات اور 7 ٹریفک حادثات شامل تھے۔ ریفرل سروس کے تحت 37 مریض ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ دوسری جانب دریائے سوات فشنگ ہٹ کے قریب ڈوبنے والی 13 سالہ لڑکی کی تلاش کا سرچ آپریشن بارہویں روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ، لوئر دیر اور نظام الدین ٹیم واٹر ریسکیو اہلکار طوطاکان و پل چوکی پر الرٹ ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ دریاؤں کے قریب احتیاط کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر رابطہ کریں۔








