کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا،ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بیرونی اشاروں پر آزاد کشمیرمیں افراتفری اور قتل وغارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا،ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

مزید خبریں
مظفر آباد ۔22جون (اے پی پی):کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا،ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بیرونی اشاروں پر آزاد کشمیرمیں افراتفری اور قتل وغارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں۔کورممبرانجم زمان اعوان نے وڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کی ہے۔کورممبر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجم زمان اعوان نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ بحیثیت کورممبر نوجوانوں کوبتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو علیحدگی اورخودمختاری کے جن نعروں پراکسایا جا رہا ہے ان کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔کچھ عناصر نوجوانوں کو ورغلا رہےہیں،ان عناصر کے پیچھے پاکستان دشمن ایجنسیاں اور پس پردہ ڈیل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن تحریک کا رخ بدل کر نوجوانوں کو قانون شکنی پر مجبور کیاگیا جس سے آپ کے مستقبل کو نقصان پہنچا۔انجم زمان اعوان نے کہا کہ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اس تباہ کن سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں،درخواست کرتا ہوں کہ کسی ایسے گروہ یا تنظیم کا حصہ نہ بنیں جس کے اندر پاکستان دشمنی کا ایجنڈا موجود ہو۔کورممبرانجم زمان سے قبل کور ممبرامجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکےہیں۔ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کےکورممبرانجم زمان کی طرف سے دیئے جانے والے پیغام سے شرپسند ٹولے کا انتشاری ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ہے۔کورممبرانجم زمان نے پاک فوج اور پاکستان کیخلاف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اتنشاری کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے۔








