فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو14سال قید کی سزاسنادی گئی۔
فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو 14سال قید کی سزا

مزید خبریں
تربت۔22جون (اے پی پی):فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار ساجد احمد کو14سال قید کی سزاسنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اوربی ایل ایف کے سہولت کارساجد احمد کو 14سال قید کی سزاسنا دی،سکیورٹی فورسزنے پنجگورمیں کارروائی کرکے دہشت گرد سہولت کارساجد احمد کو اسلحہ اوردھماکا خیز مواد سمیت گرفتارکیا تھا،ساجد احمد فتنہ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اوراکسانے میں ملوث رہا،ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے، خودکش حملے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا،انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور بلوچستان آرمزایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنادی،عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔








