ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچھوٹا لاہور انمول انور نے تحصیل چھوٹالاہور میں پیسکو حکام اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی بجلی کنکشنز(کنڈہ) کے خلاف خصوصی آپریشن کی نگرانی کی۔
صوابی ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچھوٹا لاہور کا پیسکو حکام و پولیس کے ہمراہ غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف آپریشن

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جون (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچھوٹا لاہور انمول انور نے تحصیل چھوٹالاہور میں پیسکو حکام اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی بجلی کنکشنز(کنڈہ) کے خلاف خصوصی آپریشن کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔ آپریشن کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام، قومی وسائل کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نےعوام سے اپیل کی ہےکہ غیر قانونی کنکشنز کے استعمال سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں۔








