مانسہرہ پولیس نےکارروائی کے دوران ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مانسہرہ، ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
مانسہرہ۔ 22 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےکارروائی کے دوران ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ خاکی پولیس نے ا کارروائی کے دوران ڈکیتی کی غرض سے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ملزمان اخلاق شاہ، موسیٰ خان اور مبشر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران ملزمان کے قبضے سے آلات ڈکیتی پستول، چھری اور چاقو بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔









