ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت این جی اوز کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں مختلف فلاحی اداروں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت این جی اوز کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
ڈیرہ مراد جمالی۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت این جی اوز کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں مختلف فلاحی اداروں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسلامی ریلیف اور منزل این جی او کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کی سرگرمیوں پر جامع بریفنگ دی۔ اسلامی ریلیف کے نمائندے آغا زمان شاہ نے ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں فیلڈ سرگرمیوں اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ صحت تعلیم اور فلاحی شعبوں میں موثر انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اسی طرح منزل این جی او کے نمائندے مرزا خان مینگل نے بھی اپنے ادارے کے جاری منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور فیلڈ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کا ادارہ مقامی سطح پر عوامی خدمت کے لیے متحرک ہے
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی ،فوکل پرسن حنا ناز عمرانی بھی موجود تھی جنہوں نے مختلف امور میں معاونت فراہم کی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام این جی اوز اپنی سرگرمیوں کو موثر شفاف اور نتیجہ خیز انداز میں جاری رکھیں تاکہ ان کے مثبت اثرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این جی اوز اپنے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کریں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام این جی اوز اپنے دفاتر ضلع نصیرآباد میں قائم کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری بہتر ہو اور منصوبوں کی موثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ تمام فعال اور مخلص این جی اوز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ ضلع میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز اور عوامی خدمت کو موثر بنایا جا سکے۔









