وزیراعلی مریم نواز کے ویژنری اقدامات کے تحت پنجاب کی بیٹیوں کیلئے پہلی بار سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام (سحر)جیسامثالی پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت کے مطابق وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب بھر کی عام خواتین کو گھر بیٹھے فن اور ہنرمند بنایا جائیگا
پنجاب بھر کی عام خواتین کو گھر بیٹھے فن اور ہنرمند بنایا جائیگا،مریم نواز
لاہور۔22جون (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز کے ویژنری اقدامات کے تحت پنجاب کی بیٹیوں کیلئے پہلی بار سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام (سحر)جیسامثالی پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت کے مطابق وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب بھر کی عام خواتین کو گھر بیٹھے فن اور ہنرمند بنایا جائیگا۔ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے سحرپروگرام پر97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ صوبہ بھر میں5365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی، دوردراز علاقے،سیمی اربن اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔ پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے 1260 خواتین کیلئے ہاسپٹیلٹی کورس کرائے جائیں گے۔ سحر پروگرام کے تحت کی ہاسپٹیلٹی ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جارہی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں سحرپروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کے پہلے بیج نے ٹریننگ مکمل کر لی۔ چار اضلاع میں 5 206خواتین کیلئے نیل بار کے تعاون سے بیوٹیفکیشن کورسزکا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ٹرینی خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، سکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ بھی سکھائے جارہے ہیں۔ 2040 ٹرینی خواتین کوپی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے چھ ماہ کا ڈیجیٹل سکل کا ٹریننگ کورس کرایا جائے گا۔ سحرپروگرام کے تحت ٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکیج اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ سحر پروگرام میں دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج، پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے سحر پروگرام میں ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کیلئے کامیابی کی دعاکی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہوگی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا۔ پنجاب کی وویمن پاپولیشن کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں۔ سحرپروگرام کے اجرا کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بیوہ، مطعلقہ اور مینارٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین کو سحرپروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ خواتین کیلئے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل سکل پروگرام کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ ٹریننگ کورس کرنے والی خواتین باآسانی اپنا روزگار کما کر معاشرہ کا مفید شہری بن سکتی ہیں۔ حکومت پنجاب سحر پروگرام کے تحت ٹریننگ خواتین کے لئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گا۔ پنجاب میں خواتین کیلئے گھر کی دہلیز پر ووکیشنل ٹریننگ کا مقصد صنفی مساوات قائم کرنا ہے۔









