زرعی یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع کر دی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

فیصل آباد۔ 22 جون (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن یکم جولائی 2026ء تک جاری رہے گی جبکہ ٹیسٹ 19 جولائی 2026ء (بروز اتوار) کو منعقد ہوگا۔ داخلے ایم ایس، ایم فل، ایم ایس سی (آنرز)، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں ہوں گے جو طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ امیدوار یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ www.uaf.edu.pk کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن آفس سے فون نمبر 041-9200189 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں