وزیراعلی پنجاب لوکل روڈز پروگرام، مجموعی طور پر 949 اسکیمیں مکمل

لاہور۔22جون (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لوکل روڈز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ28 جون تک …

لاہور۔22جون (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لوکل روڈز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ28 جون تک مجموعی طور پر 1,134 شاہراہوں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئندہ6 روز میں مزید185 شاہراہیں مکمل کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام چیف انجینئرز اور فیلڈ فارمیشنز کو دیئے گئے اہداف مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے لوکل روڈز پروگرام کی رفتار اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ دیہی اور شہری علاقوں کو جدید رابطہ سڑکوں سے جوڑنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جون کے تمام اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں گے اور معیاری سڑکوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو براہ راست ریلیف فراہم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مربوط اور فعال حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔پنجاب کے انفراسٹرکچر میں نمایاں اور تاریخی ترقیاتی اہداف حاصل کئے جا رہے ہیں۔