وفاقی حکومت کا نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
عاشورہ محرم کے موقع پر وفاقی حکومت کا 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام 1448 ہجری (عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیر کو جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے 25 اور 26 جون 2026ء (جمعرات اور جمعہ) کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات ان تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں ہوں گی جہاں ہفتے میں 5 دن کام ہوتا ہے اور ان میں بھی جہاں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا طریقہ کار رائج ہے۔کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام وزارتوں، ڈویژنوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو باقاعدہ کاپیاں ارسال کر دی ہیں تاکہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔









