ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہورکی زیر صدارت اینٹی کرپشن سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

ایف آئی اے لاہور میں اینٹی کرپشن سرکل کی کرائم میٹنگ، زیر التوا مقدمات اور کارکردگی کا جائزہ

لاہور۔22جون (اے پی پی):ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کی زیر صدارت اینٹی کرپشن سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سرکل انچارج اینٹی کرپشن لاہور نے کارکردگی اور زیر التوا مقدمات پر بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ ہائی پروفائل کیسز میں تاخیر یا رعایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مشکوک ٹرانزیکشنز اور کرپشن شکایات پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ میٹنگ میںکرپشن، فراڈ، بجلی چوری، اوور بلنگ اور جعلی ادویات کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاون مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں کسٹوڈیل ٹارچر سے متعلق زیرِ تفتیش معاملات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا،جبکہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں اور مطلوب ملزمان کی ٹریسنگ پر زور دیا گیا۔علاوہ ازیں سرکاری اداروں سے ریکارڈ کے بروقت حصول اور حساس آپریشنز میں ٹیموں کے موثر استعمال کی ہدایات جاری کی۔